انٹرٹینمنٹ

After AR Rahman Mohini Dey Announces Divorce: اے آر رحمان کے طلاق کا اعلان، کچھ گھنٹے بعد ہی قریبی بھی شوہر سے ہوئی الگ، لے رہی ہیں طلاق

موسیقاراے آررحمان اوران کی اہلیہ سائرہ بانونے 29 سال کے بعد ایک دن پہلے 19 نومبر کو طلاق کا اعلان کردیا۔ اس خبرنے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔ ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک اور حیران کرنے والی خبر سامنے آ گئی۔ موہنی ڈے، جو اے آر رحمان کی میوزک ٹیم کا حصہ تھیں، نے بھی طلاق کا اعلان کردیا ہے۔ موہنی ڈے کے فیصلے نے سب کومزید حیران کردیا ہے۔ انہوں نے طلاق کے اعلان کے ساتھ جوبھی بیان دیا ہے، اس نے لوگوں کے ذہنوں میں مزید سوالات پیدا کردیئے ہیں۔ موہنی نے شوہرمارک ہارٹچ سے طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

جوڑے نے خود سوشل میڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا- بہت ہی بھاری دل سے میں اور مارک اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ہم الگ ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ کوئی بھی قیاس آرائی کی جائے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے آپسی رضا مندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں زندگی میں الگ الگ چیزوں کی درکار ہے، لیکن ہم اپنی دوستی کو برقرار رکھیں گے۔ فی الحال تو ہمارے لئے آگے بڑھنے کا اس سے بہترین کوئی راستہ نہیں تھا۔

ساتھ میں ایک دوسرے کا تعاون کرتا رہے گا جوڑا

موہنی ڈے نے اس کے بعد یہ بھی کہا کہ ان کے پروفیشن کے درمیان ان کی ذاتی زندگی کبھی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی کئی سارے پروجیکٹس پر کام کرتے رہیں گے، جس میں MaMoGi اور موہنی ڈے گروپ شامل ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا ہے اور ساتھ میں کام کیا ہے۔ ایسے میں یہ سب اتنی جلدی تو نہیں رکنے والا ہے۔ ہم دونوں آپ سبھی تک اپنا بہت سارا پیار پہنچاتے ہیں۔ آپ نے جن بھی طرح سے ہماری حمایت کی ہے، میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ ہم نے جو بھی فیصلہ کیا ہے، آپ بھی اس کا احترام کریں اور ہماری پرائیویسی کا بھی دھیان رکھیں۔ اگرآپ جج نہیں کریں گے تبھی ہم بھی اطمینان محسوس کریں گے۔

اے آررحمان-سائرہ بانو کا 29 سال کا رشتہ ختم

اے آررحمان اور سائرہ بانو کی بات کریں تو ان کی شادی کو 29 سال کا وقت ہوچکا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔ دونوں کے وکیل نے اس بات کی جانکاری شیئر کی، جس نے فینس کو حیران کردیا۔ اس شادی سے انہیں 3 بچے ہیں۔ اب 24 گھنٹے کے اندرایک ہی ٹیم میں کام کررہے دو الگ الگ لوگوں نے طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اس پر لوگوں کے خوب ردعمل آرہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

31 minutes ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

1 hour ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

10 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

10 hours ago