انٹرٹینمنٹ

Independence Day 2025: یوم آزادی پرعامرخان نے فینس کودیا تحفہ، صرف 50 روپئے میں گھربیٹھے دیکھیں’ستارے زمین پر‘

سپر اسٹارعامر خان نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے مداحوں کو تحفہ دیا ہے۔ ماضی میں فلم ستارے زمین پر سے مداحوں کے دل جیتنے والے عامرخان نے اب اس فلم سے متعلق ایک بڑا سرپرائز دے کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ ناظرین اب یہ فلم یوٹیوب پردیکھ سکیں گے۔ اس کے لیے ان کو تھوڑا خرچ کرنا پڑے گا۔ عامر خان نے ویڈیو شیئر کرکے یہ جانکاری دی ہے۔

صرف 50 روپے میں گھر بیٹھے ‘ستارے زمین پر’ دیکھیں
عامر خان نے یوم آزادی کے خصوصی موقع پرسوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی فلم ستارے زمین پراب صرف 50 روپے میں یوٹیوب پر دیکھ سکیں گے۔ یہ خصوصی پیشکش آج یعنی 15 اگست سے 17 اگست تک ہوگی اوریہ صرف عامرخان ٹاکیز کے آفیشل یوٹیوب چینل جنتا کے تھیٹرپردستیاب ہوگی۔

مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد
عامر خان پروڈکشن نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس میں عامر خان نے پہلے لوگوں کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد دی، پھروہ لوگوں کو گھربیٹھے سستے داموں فلم دیکھنے سے متعلق بات کہتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پرشیئرکی گئی اس ویڈیوکے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یوم آزادی کے ہفتہ میں صرف 50 روپے میں یوٹیوب پر ستارے زمین پر دیکھیں۔

‘ستارے زمین پر’ اسی دن ریلیز ہوئی تھی۔

عامر خان پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی ‘ستارے زمین پر’ میں عامرخان اورجینیلیا ڈی سوزا نے مرکزی کردارادا کئے تھے۔ اس فلم کو عامر خان اوراپرنا پروہت نے روی بھاگ چندکا کے ساتھ پروڈیوس کیا تھا۔ آرایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 جون 2025 کوسینما گھروں میں ریلیزہوئی تھی۔

فلم میں شامل تھے 10 نئے اداکار

فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اورموسیقی شنکراحسان لوئے نے دی ہے۔ اس کا اسکرین پلے دیویا ندھی شرما نے لکھا ہے۔ اس میں 10 نئے اداکاربھی تھے، جن کے نام ہیں اروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سنوت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اورسمرن منگیشکر۔ آرایس پرسنا اس سے پہلے بلاک بسٹرفلم ‘شبھ منگل ساودھن’ بھی بنا چکے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Travis Head: ٹریوس ہیڈ کی طوفانی سنچری، آسٹریلیا کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور

زمبابوے کی جانب سے گیند بازی میں بریڈ ایونز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں…

8 minutes ago

20th Rozgar Mela: روزگار میلے میں وزیر اعظم نریندر مودی 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو دیں گے تقرری نامے

روزگار میلے کے ذریعے جن شعبوں میں نوجوانوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں، ان…

41 minutes ago

Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کی تنخواہ کی حد بڑھنے سے ملازمین پر کیا اثر پڑے گا،کیوں ہو رہی ہے تنقید؟

ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم (EDLI) کے تحت ای پی ایف کے ارکان کو ملازمت…

44 minutes ago

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

1 hour ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

1 hour ago