انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: ’’پہلی ملاقات میں 12 سالہ کرینہ کپور انہیں بہت کیوٹ لگی تھیں…ِ‘‘،عامر خان نے اداکارہ کے متعلق پیش کیا اپنا تاثر

ممبئی: بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ شیئر کیا۔ عامر خان نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار کرینہ کپور کو دیکھا تھا، اس وقت وہ صرف 12 سال کی تھیں اور انہیں بہت کیوٹ لگی تھیں۔

’انداز اپنا اپنا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی پہلی ملاقات

’کافی ود کرن‘ پروگرام میں گفتگو کے دوران کرینہ کپور نے عامر خان سے پوچھا، ’’میرے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟‘‘ اس پر عامر خان نے کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ 12 سال کی ایک بہت پیاری سی لڑکی ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیٹ پر بیٹھی رہتی تھی۔ وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ آتی تھی اور ہمیں بڑے غور سے دیکھا کرتی تھی۔ مجھے وہ بہت کیوٹ لگی تھی۔‘‘

کرینہ نے عامر کی ’پرفیکشن‘ کی عادت کا کیا ذکر

گفتگو کے دوران عامر خان نے کرینہ کپور سے یہ بھی پوچھا کہ ان کی کون سی عادت انہیں سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے۔ اس پر کرینہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’آپ کی پرفیکشن والی عادت۔ یہ غلط نہیں ہے، لیکن ہر چیز بالکل ویسی ہی ہونی چاہیے جیسی آپ چاہتے ہیں۔ جب تک چیز ویسی نہیں ہوتی، آپ مطمئن نہیں ہوتے۔ کبھی کبھی یہ تھوڑا پریشان کن ہو جاتا ہے۔‘‘

’تھری ایڈیٹس‘ میں پہلی بار ساتھ نظر آئے

عامر خان اور کرینہ کپور نے بعد میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ دونوں پہلی بار 2009 کی سپرہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ساتھ نظر آئے، جس میں عامر خان نے رینچو اور کرینہ نے پیا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد 2012 میں دونوں نے ریما کگتی کی ہدایت کاری میں بنی نفسیاتی تھرلر فلم ’تلاش: دی آنسر لائز ودِن‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ فلم میں عامر خان نے انسپکٹر سرجن شیخاوت جبکہ کرینہ کپور نے پراسرار روزی کا کردار ادا کیا تھا۔ رانی مکھرجی بھی فلم کا اہم حصہ تھیں۔

’لال سنگھ چڈھا‘ میں آخری بار ساتھ آئے نظر

عامر خان اور کرینہ کپور کی آخری آن اسکرین جوڑی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئی۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی روپ تھی۔ فلم میں عامر خان نے لال سنگھ چڈھا جبکہ کرینہ کپور نے روپا ڈیسوزا کا کردار ادا کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

38 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

2 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago