انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan meets President Murmu: عامر خان نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے کی ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: مشہور فلم اداکار اور پروڈیوسر عامر خان نے حال ہی میں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تصویر صدر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔ تصویر میں عامر سفید کرتہ میں صدر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں اور کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پس منظر میں ترنگا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

عامر خان کی پی ایم مودی سے ہوئی تھی ملاقات

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل عامر خان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ دونوں کی یہ ملاقات ایک تقریب میں ہوئی۔ وائرل تصویر میں عامر اور پی ایم مودی ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی نے اداکار کی والدہ کا حال دریافت کیا۔

’ستارے زمین پر‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں عامر

ورک فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان ان دنوں اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ یہ فلم 20 جون کو تمام سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں عامر خان نے جونیئر باسکٹ بال کوچ گلشن اروڑہ کا کردار ادا کیا ہے جو چھوٹا مگر مغرور آدمی ہے۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، جس کا کردار اداکارہ ڈولی اہلووالیا نے ادا کیا ہے۔ فلم میں عامر کی اہلیہ کا کردار جینیلیا ڈی سوزا نے نبھایا ہے۔

اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ سے معطل ہونے کے بعد گلشن اروڑہ اپنی زندگی میں گم ہو جاتا ہے۔ ایک رات وہ شراب پی کر گاڑی چلاتا ہے اور پکڑے جانے پر جھگڑا ہو جاتا ہے۔ اس معاملے میں، عدالت اسے جیل بھیجنے کے بجائے کمیونٹی سروس کی سزا سناتی ہے، جس میں اسے ’ڈاؤن سنڈروم‘ کے شکار نوجوان بالغوں کی فٹ بال ٹیم بنا کر انہیں ٹورنامنٹ کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے۔

اس ٹیم میں سنیل (آشیش پینڈسے)، ستبیر (آروش دتہ)، لوٹس (آیوش بھنسالی)، شرما جی (رشی شاہانی)، گڈو (گوپی کرشنا کے ورما)، راجو (رشبھ جین)، بنٹو (ویدانت شرما)، گولو (سمرن منگیشکر)، کریم (سنوت دیسائی)، اور ہرگووند (نمن مشرا) شامل ہیں۔

شروع میں گلشن انہیں ’پاگل‘ سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ غصے اور چڑچڑے سے پیش آتا ہے لیکن چھوٹی چھوٹی باتیں آہستہ آہستہ اس کا دل بدل دیتی ہیں۔ فلم کی کہانی نے لوگوں کی توجہ ڈاؤن سنڈروم اور نیورو ڈائیورجن جیسے انتہائی حساس موضوع کی طرف مبذول کراتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

27 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago