انٹرٹینمنٹ

Deepika Padukone: بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے گھر ایک بار پھر ننھی پری کی آمد، دیپیکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی خوشخبری

بالی ووڈ کے مشہور جوڑے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے دستک دی ہے۔ دیپیکا نے ہفتہ کو اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا، جس کے بعد یہ جوڑا دوسری بار بیٹی کے والدین بن گیا ہے۔ گھر میں ننھی پری کی آمد سے رنویر اور دیپیکا کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ انہوں نے ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی، جس میں بچے کے ننھے قدموں کے نشانات بنے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”ویلکم بیبی گرل“ کیپشن میں دیپیکا نے بری نظر سے بچانے والا ’ایول آئی‘ ایموجی بھی لگایا۔

سیلیبریٹیز اور مداحوں نے دی مبارکباد

دیپیکا کی پوسٹ سامنے آتے ہی بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ اداکارہ کریتی سینن نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دعا کو ایک چھوٹی بہن مل گئی ہے، اس سے بڑا آشیرواد اور کیا ہو سکتا ہے۔ مشہور گلوکارہ شریا گھوشال اور اداکارہ کریتی کھر بندہ نے بھی دل والے ایموجیز کے ساتھ جوڑے کو مبارکباد دی۔ فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ”دو بیٹیاں، اور زندگی میں کیا چاہیے!“ اس کے علاوہ فلم انڈسٹری کی کئی دیگر شخصیات نے بھی نئے مہمان کا خیرمقدم کیا۔

دوسری بار والدین بننے کی خوشخبری پہلے ہی دے چکے تھے

اسی ماہ کے آغاز میں رنویر اور دیپیکا نے اپنی پہلی بیٹی دعا کے ساتھ کچھ خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ خاندانی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا، ”بیبی دعا اور ہمارے دل بڑے ہو رہے ہیں۔“ رنویر اور دیپیکا نے رواں سال اپریل میں دوسری بار والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں نے ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری دی تھی، جس میں دعا کے ہاتھ میں ایک پریگنینسی ٹیسٹ کٹ دکھائی گئی تھی اور اس پر مثبت نتیجہ درج تھا۔

2018 میں ہوئی تھی شادی

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی محبت کی کہانی بھی کسی فلمی داستان سے کم نہیں۔ دونوں نے نومبر 2018 میں اٹلی کے خوبصورت لیک کومو میں خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد 8 ستمبر 2024 کو دونوں پہلی بار والدین بنے اور ان کے گھر بیٹی ’دعا‘ کی پیدائش ہوئی۔ اب دوسری بیٹی کی آمد کے ساتھ ان کا خاندان مزید بڑا ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago