بریکنگ نیوز

Welcome to White House Mr Prime Minister: وائٹ ہاوس پہنچے وزیراعظم نریندر مودی، جوبائیڈن نے کیا پرتپاک استقبال

وزیراعظم نریندر مودی آج وائٹ ہاوس پہنچے ہیں جہاں ان کا سرکاری اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا ، اس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اول نے پوری گرمجوشی کے ساتھ وائٹ ہاوس کے اندر خیرمقدم کیا۔ روایتی ملاقات کے بعد وائٹ ہاوس کے باہر امریکی صدر نے استقبالیہ خطاب بھی کیا ۔ جس میں انہوں نے بھارت امریکہ کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ایک بڑی آبادی امریکہ کو بنانے اور سنوارنے میں اہم رول ادا کررہی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات 21 ویں صدی میں سب سے زیادہ مضبوط تعلقات میں سے ایک ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا وائٹ ہاؤس میں واپسی کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ۔  مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں یہاں سرکاری دورے پروزیراعظم نریندر مودی کی میزبانی کرنے والا پہلا فرد ہوں۔  آپ کے تعاون سے، ہم نے آزاد، کھلے، محفوظ اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کے لیے کواڈکو مضبوط کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ  اب سے کئی دہائیوں بعد، لوگ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے کہ کواڈ نے عالمی بھلائی کے لیے تاریخ کا رخ موڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ غربت کے خاتمے، صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کےخطاب کے بعد پی ایم مودی نے اپنا خطاب پیش کیا جس میں سب سے پہلے انہوں نے کہا کہ میں پرتپاک استقبال پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی دوستی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں وزیر اعظم بننے کے بعد کئی بار وائٹ ہاؤس جا چکا ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں ہندوستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے وائٹ ہاؤس کے دروازے کھولے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ یہ استقبال 1.4 بلین ہندوستانیوں اور امریکہ میں 40 لاکھ ہندوستانی امریکیوں کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کووڈ کے بعد کے دور میں ورلڈ آرڈر ایک نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس مدت میں، ہندوستان اور امریکہ کی دوستی پوری دنیا کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ہندوستان اور امریکہ عالمی بھلائی اور امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی صدر بائیڈن اور میں ابھی کچھ ہی دیر میں دو طرفہ بات چیت کریں گے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری بات چیت مثبت ہوگی۔ ہندوستانی کمیونٹی کے لوگ اپنی محنت اور لگن سے امریکہ میں ہندوستان کی شان بڑھا رہے ہیں۔ آپ ہمارے رشتے کی اصل طاقت ہیں۔ میں صدر بائیڈن اور ڈاکٹر جل بائیڈن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے انہیں یہ اعزاز دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago