بھارت ایکسپریس۔
Maharashtra Politics: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور ان کے گروپ کے این سی پی اراکین اسمبلی مسلسل دوسرے دن پارٹی صدر شرد پوار سے ملنے ممبئی کے وائی بی چوہان سینٹر پہنچے ہیں۔ وہیں، شرد پوار وائی بی چوہان سینٹر پہنچ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شرد پوار گروپ کے جتیندر اوہاڈ اورروہت پوار بھی وائی بی سینٹر پہنچے ہیں۔
اس سے قبل اتوار (16 جولائی) کو اجیت پوار، چھگن بھجبل، آدتیہ تٹکرے، حسن مشرف، دھننجے منڈے، دلیپ ولسے پاٹل، سنیل تٹکرے، سنجے بنسوڑے اور پرفل پٹیل شرد پوار سے ملنے پہنچے۔ دوسری جانب، مہاوکاس اگھاڑی کی میٹنگ بھی جاری ہے۔ جیسے ہی مہاراشٹراین سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اورجتیندراوہاڈ (شرد پوارگروپ) کو پتہ چلا کہ اجیت پوارگروپ پارٹی سربراہ سے ملنے پہنچا ہے، یہ لوگ میٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر شرد پوار سے ملنے وائی بی چوہان سینٹر پہنچ گئے۔
شرد پوار سے مسلسل مل رہے ہیں اجیت پوار
اس سے قبل جمعہ کے روز اجیت پوار نے اپنے چچا شرد پوار کی رہائش گاہ سلور اوک پر پہنچے تھے۔ اجیت پوار چاچی پرتبھا پوار کی خیریت معلوم کرنے پہنچے تھے۔ واضح رہے ک اجیت پوار نے دو جولائی کو این سی پی میں کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ بغاوت کردی تھی اور بی جے پی-ایکناتھ شندے اتحاد کی حکومت میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد مسلسل ہو رہی ملاقات نے مہاراشٹر کی سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جھارکھنڈ میں این ڈی اے 6 سیٹوں پر آگے ہے اور انڈیا الائنس 3 سیٹوں…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے…
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…
گیا ضلع کی بیلا گنج سیٹ پر اس بار بھی این ڈی اے اورانڈیا اتحاد…
اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13…