بھارت ایکسپریس۔
دہلی-این سی آر میں منگل کے روز دوپہر کے وقت زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیر اور چندی گڑھ میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ زلزلہ ایک بجکر 13 منٹ پر آیا۔ ای ایم ایس سی کے مطابق، زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر میں کشتواڑ سے 30 کلو میٹر جنوب مشرق تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.7 تھی۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ پاکستان اور چین میں بھی زلزلہ آنے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان اور چین کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے۔
اس سے قبل مارچ میں ہندوستان کے کئی ریاستوں میں بھی زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.6 تھی۔ زلزلے کا اثر دہلی- این سی آر، اترپردیش، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت پورے شمالی ہندوستان میں تھا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش علاقہ تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…