بھارت ایکسپریس-
Maharashtra Political Crisis: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی سیاسی جنگ گہری ہوتی جا رہی ہے۔ اب اجیت پوار گروپ نے شرد پوار کو این سی پی کے قومی صدر عہدے سے بے دخل کردیا ہے اور اجیت پوار کو نیا قومی صدر بنایا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کا ذکرکیا ہے۔ اس سے پہلے اجیت پوار نے کہا تھا کہ شرد پوار ہی ان کی پارٹی کے قومی صدر ہیں
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے چچا شرد پوار کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسے اجیت پوار کے بڑے قدم سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ 30 جون کو این سی پی کے 40 اراکین اسمبلی کی حمایت کے خط کے ساتھ ہی اجیت پوار کو این سی پی کا صدر بنانے کی جانکاری الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی تھی۔ جو مرکزی الیکشن کمیشن کو 5 جولائی کو ملی ہے۔
شرد پوار گروپ نے بھی دی عرضی
ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن کو 3 جولائی کو جینت پاٹل (شردپوار گروپ) کی طرف سے بھی ایک خط ملا، جس میں یہ کہا گیا کہ اجیت پوار کے ساتھ حلف لینے والے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کی کارروائی کے لئے عرضی دے دی گئی ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن اگر اجیت پوار کی طرف سے کئے گئے مطالبہ پر کوئی سماعت کرتا ہے تو بغیر ان کا موقف سنے سماعت نہ کی جائے۔
اجیت پوار نے شرد پوار سے متعلق کیا کہا؟
تین دن پہلے اتوار کو نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے قومی صدر سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ کیا آپ بھول گئے ہیں کہ شرد پوارپارٹی کے قومی صدر ہیں۔ ہم نے مہاراشٹر کی بھلائی کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس-
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…