سعودی عرب کے شہر مکہ میں سونے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

سعودی عرب کی کان کنی کمپنی معادن نے یہ اطلاع دی ہے۔

نئی دریافت منصورہ مسارا سونے کی کان سے 100 کلومیٹرتک پھیلی ہوئی ہے۔

کمپنی کے مطابق دریافت شدہ ذخائر کی جگہ پر سونے کی کثافت زیادہ ہے۔

معادن کے مطابق سال 2022 میں قیمتی دھاتوں کی تلاش شروع کی گئی تھی۔

سال 2024 میں ڈرلنگ کے کام کو مزید تیز کرنے کا ارادہ ہے۔

اس علاقے میں کھدائی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

امکان ہے کہ 125 کلومیٹر کے فاصلے پر سونا نکالا جا سکتا ہے۔

اگر ایسا ہوا تو سعودی میں عالمی معیار کی گولڈ بیلٹ تیار ہو جائے گی۔

سعودی عرب میں سونے کی نئی دریافت سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔

سونے کا ذخیرہ ملنے سے سعودی کے خزانے میں ایک اہم اضافہ ہوسکتا ہے۔