گلابی چائے کشمیر میں بہت مشہور ہے اور بڑے شوق سے پی جاتی ہے۔

گلابی چائے مزیدار کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہوتی ہے۔

گلابی چائے کئی قسم کے خشک میوہ جات سے بنائی جاتی ہے۔

اسے بنانے کے لیے پین میں پانی، الائچی، لونگ، گرین ٹی ڈالیں۔

اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے گیس آن کرلیں۔

تھوڑا پک جائے تو اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اچھی طرح پک جائے تو گیس بند کریں اور مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں۔

اب دوسرے پین کو گیس پر رکھیں، پھر اس میں دودھ، چینی ڈال کر مکسچر کو اچھی طرح پکائیں۔

جب مکسچر گاڑھا ہو جائے تو گیس بند کر دیں۔

اب آدھے گلاس میں دودھ کا مکسچر ڈالیں اور پھر پہلے بنائی گی چائے ڈال دیں۔

اب گلابی چائے پر آئس کیوبز اور پستے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔