ورزش کے لیے جم جانا  آپ کے لئے ہوسکتا ہے فائدے کی جگہ نقصان ،آخر وجہ کیا ہے

Created by: danishrehman

جم جانا اور ورزش کرنا نہ صرف آپ کو صحت مند اور تندرست بناتا ہے بلکہ آپ اپنے مسلز، ایبس اور پورے جسم کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

حال ہی میں ایک تحقیق میں جم جانے کے کچھ نقصانات سامنے آئے ہیں جو مردوں اور خواتین  کو ہو سکتے ہیں۔

صحت مند طرز زندگی کو اپنانا صحت مند اور تندرست رہنے کا ایک اچھا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

جہاں تک مردانہ افزائش کا تعلق ہے، تشویش کی بات پروٹین سپلیمنٹس کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقدار ہے۔

پروٹین سپلیمنٹس کے زیادہ استعمال کے نقصانات سپرم کی خرابی جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح بہت زیادہ ورزش کرنے سے بھی مردوں یاخواتین میں جسمانی خرابی  بڑھ سکتی ہے۔

جم میں زیادہ محنت کرنے سے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ مردوں اور عورتوں دونوں میں فرٹیلیٹی سے جڑے  مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق فرٹیلیٹی سے متعلق مسائل سے بچنے اور صحت مند رہنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک کو بھی اپنانا چاہیے۔

اس کے لیے آپ اپنے نیوٹریشنسٹ اور فٹنس ٹرینر کی مدد سے اپنی ڈائٹ تیار کر سکتے ہیں۔

Created by: danishrehman

پروٹین، کامپلیکس کاربس ،صحت مند فائبر اور ڈائٹ فائبرکی صحیح مقدار آپ کی ذہنی صحت، جسمانی صحت کو بڑھاتی ہے۔