پاکستان نے اپنے اس کرکٹرکوگیند بازی کوچ بنا دیا، جس پر پابندی نافذ کی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں دو بڑی تبدیلی کی ہے۔ دو سابق کرکٹروں کوگیند بازی کا کوچ بنایا ہے۔

پی سی بی نے عمرگل اورسعید اجمل کو گیند بازی کوچ مقررکیا ہے۔

عمرگل کو تیز گیند بازی کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو اسپن گیند بازی کا کوچ بنایا ہے۔

سعید اجمل اپنی مشتبہ گیند بازی ایکشن کے سبب 2014 میں پابندی کا سامنا کرچکے ہیں۔

سعید اجمل اپنے ایکشن کی وجہ سے وہ تنازعہ میں رہے ہیں۔

سعید اجمل متنازعہ بیان کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔

سعید اجمل نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اس لئے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سعید اجمل کے نام انٹرنیشنل کرکٹ میں 447 وکٹ درج ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے لئے 113 ونڈے، 35 ٹسٹ اور 64 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔

پی سی بی نے محمد حفیظ کو چیف کوچ کی ذمہ داری دی ہے۔

ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز ہے۔