سردی کے موسم میں صحت مند رہنے کے لئے کیا کھائیں

موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے،لوگ گرم اور اونی کپڑے پہننا شروع کردئیے ہیں

ٹھنڈ کے موسم میں گُڑ  کا    استعمال صحت کے لئے کافی فائدہ مند ہے

گُڑ کی تاثیر گرم ہوتی ہے ،اس سے جسم کا درجہ حرارت متوازن رہتا ہے

موسم سرما میں کھجور اور انجیر کا استعمال کرنا بھی فائدہ سے خالی نہیں ہے

دونوں پھلوں کے استعمال سے جسم گرم رہتا ہے اور توانائی ملتی ہے

ٹھنڈ کے موسم میں مونگ پھلی،پستہ،بادام،کاجو اخروٹ اور چلغوزے کا استعمال کرنا چاہیے

ٹھنڈ کے موسم میں روزانہ ایک چمچہ گھی کے استعمال سے فائدے حاصل ہوسکتے ہیں

موسم سرما میں گاجر،گوبھی،مولی،پالک،ساگ اورانار وغیرہ کا بھی استعمال کرنا چاہیے

ٹھنڈ کے موسم میں سوپ کا استعمال بھی کا فی اہم ہے

شہد کا استعمال موسم سرما میں کرنا چاہیے،یہ قدرتی طورپر گرم ہوتا ہے