سردیوں میں شکرقندی کا استعمال فائدہ مند ہے۔ سردیوں میں کند اور جڑیں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں، کیونکہ یہ جسم کو گرم رکھتی ہیں۔

By - Mohd Sameer

گہرے رنگ کی شکرقندی میں کیروٹینائڈز جیسے بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

شکرقندی میں آئرن، فولیٹ، کاپر، میگنیشیم، وٹامنز وغیرہ پائے جاتے ہیں جو کہ امیونٹی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

اس کو کھانے سے جلد میں چمک آتی ہے اور چہرے پر جھریوں سے بچا جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے خون بڑھتا ہے، جسم میں توانائی آتی ہے اور جنسی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

شکرقندی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں موجود وٹامن بی 6 ڈائبٹیز کے امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے۔

اس کے استعمال سے موٹاپے، ذیابیطس، دل کے امراض اور مجموعی اموات کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

شکر قندی وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ یہ وٹامن دانتوں، ہڈیوں، جلد اور اعصاب کی نشوونما اور مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔

شکر قندی وٹامن اے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ اس کے استعمال سے جسم کو 90 فیصد تک وٹامن اے فراہم ہوتا ہے۔

شکرقندی میں آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ گردوں کو صحت مند رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔