برسات کے موسم میں چند احتیاطی تدا بیر کا خیال رکھیں

بارش کے پانی میں پیدل چلنے سے بچیں،ورنہ فنگل انفیکشن ہو سکتا ہے

مچھروں سے بچیں، اس کے لئے مچھر کش ادویہ کا استعمال کریں

بارش کے موسم میں گاڑی احتیاط سے چلائیں، کیونکہ پھسلن سے خطرہ کا امکان رہتا ہے

بارش کے دنوں میں الیکٹرنک آلات کو ان پلگ کریں ورنہ وولیٹیج کے اتار چڑہاؤ سے آلات خراب ہوسکتے ہیں

چھاتہ یا برساتی کوٹ کو اپنے ساتھ رکھیں، یہ آ پ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

چھاتہ ساتھ رکھنے میں پریشانی محسوس ہوتی ہے تو برساتی کوٹ خرید لیں

شدید بارش کے وقت کھڑکیاں بند رکھیں تا کہ پانی کمرہ میں داخل نہ ہو

کھڑکی یا دروازہ کے قریب رکھے فرنیچر کی بھی حفاظت کر نی چاہیے