پیار میں گرفتار ہونے کے باوجود لڑکیاں پرپوزکیوں  نہیں کرتیں؟

اکثر لڑکوں کو ہی دیکھا گیا ہے کہ وہ لڑکی سے اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے اور اس کو پرپوز بھی

سوال یہ ہے کہ آخر لڑکیاں پرپوز کرنے میں پہل کیوں نہیں کرتیں؟

حالانکہ اب یہ بھی دیکھنے کو ملنے لگا ہے کہ کہیں کہیں لڑکیاں بھی پرپوز کردے رہی ہیں

لیکن اکثر ایسا کیوں نہیں ہوتا ،اس کے دلچسپ اسباب ہیں

پیار میں ٹھکرائے جانے کا ڈر لڑکیوں کو لڑکے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے

لڑکیاں ٹھکرائے جانے کا سامنا نہیں کرنا چاہتی،چونکہ وہ ایک لڑکی کیلئے بڑا صدمہ ہوتا ہے جس سے نکلنے میں بھی وقت لگتا ہے

لڑکیاں ایسا اس لئے بھی نہیں کرتی کیوں کہ انہیں یہ ڈر ہمیشہ ستاتا رہتا ہے کہ کہیں اس کی قدر لڑکے کی نظر میں کم نہ ہوجائے

لڑکے کی نظر میں قدر کم ہونے کا مطلب ہر وقت ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دینا اور دل توڑنا ہوتا ہے

کئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کو ڈیٹ کیلئے پوچھا جانا کافی پسند آتا ہے

لڑکیاں چاہتی ہیں کہ انہیں ہمیشہ اسپیشل محسوس کرایا جائے،وہ محسوس کرتی ہے کہ اس کے چاہنے والے کافی ہیں

ایسی لڑکیاں جو اپنے پسند کے لڑکوں کو پرپوز کرتی ہیں انہیں بولڈ کا ٹیگ لگادیا جاتا ہے،یعنی وہ ایسی لڑکی  بن جاتی ہے جس کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔یعنی خاص کے بجائے عام لڑکی بن جاتی ہے

ایسا کرنے پر کبھی کبھی لڑکی کو بدچلن اور بدکردار جیسے ٹیگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی ڈر ہے کہ جو لڑکیوں کو پرپوز کرنے میں پہل کرنے سے روکتا ہے۔

سماج میں لڑکوں کے پرپوز کرنے کو اپنی پسند کا اظہار کرنا کہا جاتا ہے۔جبکہ لڑکیوں کا پرپوز کرنا اکثر خطرات مول لینے کے برابر ہوتا ہے

ڈر کی وجہ سے لڑکیاں اکثر اشاروں میں اپنے پیار کا اظہار کرتی ہیں اور پرپوز کرنے کا انتظار کرتی ہیں۔