چاند پر تاریخ رقم کرنے کے بے حد قریب ہے ہندوستان

چندریان-3 آئندہ کچھ ہی گھنٹوں میں چاند پر لینڈ کرنے کے لئے تیار ہے۔

چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ ہندوستان کی دوسری کوشش ہے۔

چاند پر لینڈرماڈیول کی سافٹ لینڈنگ کے بعد لینڈر وکرم سے روور پرگیان کو باہر نکالا جائے گا۔

لینڈر وکرم  چاند کی سطح پر آئندہ 14 دنوں تک الگ الگ ریسرچ کرے گا۔

روور کئی دنوں تک چاند پر رہ کر بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا سکتا ہے۔

یہ ہندوستان کے لئے  بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

بھارت کا دوسرا چاند مشن چندریان-2 سال 2019 میں نرم زمین پر نہیں اترسکا تھا۔

گزشتہ بار چندریان-2 میں جو خامیاں تھیں ان کو دورکیا گیا ہے۔

اسرو نے تیسرے مشن کے لئے بڑے پیمانے پرتیاریاں شروع کی ہیں۔