جمہوریہ سنگاپور، سمندری جنوب مشرقی ایشیا میں ایک خودمختار جزیرے والا ملک اور شہر ی ریاست ہے۔ پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے دنیا کا مہنگا ترین شہر سنگاپور ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا سب سے بڑا شہر زیورخ دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

جنیوا زیورخ کے بعد سوئٹزرلینڈ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔  یہ شہر ’جھیل جنیوا‘ کے کنارے آباد ہے۔ اقوام متحدہ کے کئی اداروں کے دفاتر یہاں واقع ہیں۔

ہانگ کانگ ایک عالمی شہر اور بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ ترقی یافتہ سرمایہ دارانہ معیشت ہے۔

پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں لندن  بھی شامل ہے۔ لندن برطانیہ اور انگلینڈ کا دارالحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔

نیو یارک سٹی ریاستہائے متحدہ کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر اور ایک عالمی شہر ہے۔ نیویارک میں دیکھنے کے لیے سب سے مشہور مقام لبڑٹی آف اسٹیچو ہے۔

اوسلو ناروے کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ 1624 سے 1879 تک کرسٹینیا کے نام سے جانا جاتا تھا۔ جدید اوسلو 3 جنوری 1838 کو میونسپل کارپوریشن کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

عیش و آرام کی زندگی گزارنے کے حوالے سے موناکو دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔ فرانس اور اٹلی کے درمیان واقع موناکو دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہے۔

ٹوکیوجاپان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔’ٹوکیو ٹاور ‘ جاپان میں سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ ٹاور پیرس کے عظیم ایفل ٹاور سے مشابہت رکھتا ہے۔

میلان اٹلی کا ایک شہر ہے اور لومبارڈی علاقے اور صوبہ میلان کا دارالحکومت ہے۔ یہ شہر دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں سے ایک ہے۔