نیپال کے پوکھارا میں15 جنوری 2023 کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔
نیپالی مسافر طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
نیپالی مسافر طیارے میں پانچ ہندوستانیوں سمیت 72 افراد سوار تھے۔
طیارے کی کو پائلٹ انجو کھاتیواڈا کی بطور کو پائلٹ یہ آخری پرواز تھی۔
انجو کھاتیواڈا محفوظ لینڈنگ کے بعد کیپٹن بننے والی تھیں۔
کیپٹن بننے کے لیے وہ سینئر پائلٹ اور انسٹرکٹر کمل کے سی کے ساتھ فلائٹ پر گئیں۔
پائلٹ بننے کے لیے کم از کم 100 گھنٹے پرواز کا تجربہ درکار ہوتا ہے۔
شریک پائلٹ انجو اس سے قبل بھی نیپال کے تقریباً تمام ہوائی اڈوں پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر چکی تھیں۔
کیپٹن کیسی نے انہیں پرواز کے دوران چیف پائلٹ کی سیٹ پر بٹھا دیا۔
انجو کو اس دن کامیاب لینڈنگ کے بعد چیف پائلٹ کا لائسنس ملنے والا تھا۔
لیکن بدقسمتی سے صرف 10 سیکنڈ کے فاصلے پر ان کے خواب اور خواہشات دھویں میں اُر گئیں۔
یتی ایئرلائن کی کوپائلٹ کیپٹں بننے سے 10 سیکنڈ قبل جان کی بازی ہار گئی۔
اس حادثے میں انجو کھاٹیواڈا سمیت 72 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔