عام طور پر انسان اس وقت غذا کھانا بند کردیتا ہے جب اس کا پیٹ بھر جاتا ہے
لیکن بعض افراد کو اس بات کا ادراک نہیں ہوتا اور وہ پیٹ بھر جانے کے باوجود کھانا کھاتے رہتے ہیں۔
عام طور پر پیٹ بھر جانے کے باوجود کھانا کھانے والے افراد کو ڈپریشن سمیت دیگر مسائل کا شکار قرار دیا جاتا رہا ہے
تاہم اب ماہرین نے پایا ہے کہ دراصل ایسے افراد کے دماغ کے دو حصے درست انداز میں کام نہیں کرپاتے
جس وجہ سے وہ حد سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن (این آئی ایچ) کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے لیے درجنوں افراد پر تحقیق کی۔
انہوں نے رضاکاروں کے دماغ کے اسکین نکالنے سمیت ان میں کھانا کھانے کی عادت کو بھی دیکھا۔
جن افراد کے دماغ کا خوشبو کی شناخت کرنے والا حصہ
اور رویوں کے لیے کام کرنے والا حصہ گڑ بڑ کرنے لگتے ہیں
تب لوگ پیٹ بھر جانے کے باوجود کھانا کھاتے رہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مذکورہ دونوں حصوں میں خرابی یا خلل کی وجہ سے
انسان کو اپنے رویے اور کھانے کی عادت یا حد کا علم نہیں ہوپاتا
اور وہ پیٹ بھر جانے کے باوجود بھی کھانا کھاتا رہتا ہے۔